

Loading content...
اور خداوند کی روح اس پر ٹھہرے گی، حکمت اور خرد کی روح، مصلحت اور قدرت کی روح،معرفت اور خداوند کے خوف کی روح، اور اس کی شادمانی خداوند کے خوف میں ہوگی، اور وہ نہ اپنی آنکھوں کے دیکھے کے مطابق انصاف کرے گا اور نہ اپنے کانوں سے سنے کے موافق فیصلہ کرے گا بلکہ وہ راستی سے مسکینوں کا انصاف کرے گا اور عدل سے زمین کے خاکساروں کا فیصلہ کرے گا اور وہ اپنی زبان کے عصا سے زمین کو مارے گا اور اپنے لبوں کے دم سے شریروں کو فنا کر ڈالے گا، اس کی کمر کا پٹکا راستبازی ہوگی، اور اس کے پہلو پر وفاداری کا پٹکا ہوگا …(یسعیاہ، باب 11، آیات5-2)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار