

Loading content...
عدل و انصاف کے اجراء کیلئے جرم کا ٹھوس ثبوت فراہم کیا جانا ضروری ہے، اگر ٹھوس ثبوت اور شواہد نہ ہوں تو عدل کا نفاذ مشکوک ہوکر رہ جائے گا، ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مہربان خدا نے اپنے آخری نمائندے کو اس طرح آراستہ کیا ہے کہ اس کی آمد کو خود اپنی آمد، اس کے فیصلوں کو اپنے فیصلے اور اس کی حکومت کو اپنی مقدس حکومت قرار دیا ہے۔ ظالمین کے تمام شبہات کو دور کرنے کیلئے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خدا کے آخری نمائندہ کا کیا جانے والا عدل سو فیصد صحیح ہوگا، نیز اسے جرائم و مظالم کیلئے کسی ثبوت وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار