

Loading content...
کمزور ہاتھوں کو زور اور ناتواں گھٹنوں کو توانائی دو، ان کو جو کچلے جا رہے ہیں کہو ہمت باندھو، مت ڈرو، دیکھو تمہارا خدا سزا اور جزا لئے آتا ہے، ہاں خدا ہی آئے گا اور تم کو بچائے گا، اس وقت اندھوں کی آنکھیں واکی جائیں گی، اور بہروں کے کان کھولے جائیں گے، تب لنگڑے ہرن کی مانند چوکڑیاں بھریں گے اور گونگے کی زبان گائے گی، کیونکہ بیابان میں پانی اور دشت میں ندیاں پھوٹ نکلیں گی، بلکہ سراب تالاب ہو جائے گا، اور پیاسی زمین چشمہ بن جائے گی گیدڑوں کی سکونت گاہوں میں جہاں وہ پڑے تھے گھاس اور نل (پانی کا پودا) کا ٹھکانہ ہو گا، اور وہاں ایک شاہراہ اور گزرگاہ ہوگی جو مقدس راہ کہلائے گی جس سے کوئی ناپاک گزر نہ کرے گا لیکن یہ مسافروں کیلئے ہو گی، احمق بھی اس میں گمراہ نہ ہوں گے، جن کا فدیہ دیا گیا وہاں سیر کریں گے، اور جن کو خدانے مخلصی بخشی لوٹیں گے اور صیہون میں گاتے ہوئے آئیں گے، اور ابدی سرور ان کے سروں پر ہو گا، وہ خوشی اور شادمانی حاصل کریں گے، اور غم و اندوہ کا فور ہو جائیں گے …(یسعیاہ، باب 35، آیات10-3)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار