

Loading content...
مختلف ممالک میں انتظامیہ اور عدلیہ کے ذریعے، آئین و دیگر قوانین کی عملداری محض ظلم اور تکلیف کو کم کرنے کیلئے ہی ہوتی ہے، سیاست کا بنیادی مقصد ایک عام آدمی کو ظلم کے شکنجے سے بچانا اور اس کی خوشی میں اضافہ کرنا ہے، مجھے یہ کہتے ہوئے بڑا دکھ ہوتا ہے کہ انسان اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے باوجود نہ تو ظلم کو پھیلنے سے روکنے میں کامیاب ہو سکا ہے اور نہ ہی اسے کم سے کم کرنے میں۔ ظلم گولی کی رفتار سے ہر طرف پھیل رہا ہے، خوشی اور امن اس روئے زمین سے مٹتے جارہے ہیں، ہر شخص اپنے آپ کو بندوق کی نالی کی زد میں محسوس کرتا ہے، ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ زندگی بارود سے بنی ہوئی ہے، شہروں میں جنگل کا قانون جاری وساری ہے، حتیٰ کہ شہروں کی بے سکونی جنگلوں میں بھی داخل ہو رہی ہے، ساری انسانیت خود کو غیر محفوظ تصور کر رہی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار