

Loading content...
یہ دونوں باتیں انسانی زندگی کا جدا نہ ہونے والا حصہ ہیں اور رہیں گی جب تک کہ انسان اس سیارے پر باقی ہے۔ تمام انبیائ، دانشوروں حتیٰ کہ شاعروں تک نے ان دونوں چیزوں پر بحث و گفتگو کی ہے، ایک عام ذہن والے انسان سے لے کر مثالی ذہانت والے انسان تک یہ دونوں چیزیں یکساں محسوس ہوتی ہیں، ان دونوں عوامل سے ہر ایک انسان مضطرب ہوتا ہے، یہ علیحدہ بات ہے کہ ہر انسان اپنے اپنے ظرف کے مطابق ان کا ادراک کرتا ہے، ایک جاہل انسان صرف اپنی ذات تک محدود رہتا ہے جبکہ اعلیٰ ظرف کے انسانوں کا دائرۂ اِدراک و احساس وسیع ہوتا ہے، (کسی پر ظلم کو ) وہ ایسے محسوس کرتے ہیں جیسے ظلم و ستم نے ساری دنیا کو ڈھانپ لیا ہو، وہ نہ صرف انسانوں کے دکھ درد کو بلکہ پودوں اور بے جان اشیاء کی تکلیف کو اپنا درد سمجھتے ہیں، وہ ظلم کے ماحول اور فضا سے سمجھوتہ نہیں کر سکتے، وہ اپنی ذات کو براہِ راست اس ظلم کانشانہ محسوس کرتے ہیں حتیٰ کہ درخت سے ٹکرانے والے کلہاڑے کو وہ اپنے دلوں پر گرنے والا کلہاڑا محسوس کرتے ہیں، وہ درخت کے کاٹنے کو بھی انسانی قتل کے برابر سمجھتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار