

Loading content...
فرض کریں ایک بادشاہ اپنی رعایا میں سے ایک شخص کو کہتا ہے کہ میں فلاں دن تمہارے گھر آئوں گا میرا انتظار کرنا۔ اب یہ شخص اپنے گھر کے دروازے پر بیکار بیٹھ نہیں جائے گا بلکہ اسے اپنے مہمان کے مرتبے کے مطابق انتظامات کرنا پڑیں گے، وہ بادشاہ کے معیار کے مطابق اپنے کمروں کو درست کرنے اور برتنوں وغیرہ کا انتظام کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ اسے ہر ممکنہ آرام و سہولت مہیا کر سکے، اگر وہ شخص اپنے گھر کے دروازے پر اپنے مہمان کے انتظار میں بیٹھ جائے اور موقع کی مناسبت سے کوئی انتظامات نہ کرے تو وہ مقررہ ملاقات کے دن افسوس و شرمندگی کی تصویر بن کر رہ جائے گا، جسے ہوائی جہاز سے سفر کرنا ہو، اسے وقت سے پہلے ائر پورٹ پہنچنا پڑتا ہے کہ مبادا اس کی فلائٹ چھوٹ جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار