

Loading content...
انتظار کا مفہوم اگر ہم صحیح طور پر سمجھنے کے قابل ہو جائیں تو ہم اسے بے کاروں کے مشغلے کا نام نہیں دیں گے کیونکہ انتظار ایک نصیحت آموز مثالی عمل ہے اور یہ سستی یا کاہلی نہیں ہے، انتظار کے مقابلہ میں تمام اچھے اعمال چھوٹے اور بے حیثیت نظر آتے ہیں، در حقیقت انتظار بذات خود دیگر نیک اعمال کی ایک تمہید ہے کیونکہ ایک انسان جو کسی کا انتظار کرتا ہے اسے کچھ نہ کچھ خاص چیزیں مہیا کرنا پڑتی ہیں جو آنے والی شخصیت کے مرتبے وحیثیت کے شایانِ شان ہوں، مثال کے طور پر آپ اپنے دوستوں کے ہمراہ کسی جگہ جانا چاہتے ہیں، اگر وہ دوست وقت پر نہیں آتے تو آپ کو ان کا انتظار کرنا پڑے گا، اس درمیانی عرصہ میں آپ بے کار بیٹھ نہیں جائیں گے بلکہ آپ مطلوبہ سفر کے حساب سے تیاریاں کریں گے، اور اشیائے ضرورت بریف کیس میں رکھیں گے، آپ اس وقت تک بیکار نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ آپ مطمئن نہ ہو جائیں کہ وہ سب کچھ جمع کر لیا گیا ہے جو سفر کیلئے ضروری ہے، اگر مطلوبہ سفر طویل ہو اور آنے والے دوستوں کی آپ نے مدد بھی کرنا ہو تو ضروریات بڑھ جائیں گی، وقت کی کمی اور اتنی زیادہ اشیاء کو اکٹھا کرنا آپ کے اندر اضطراب پیدا کردے گا، اب اس طرح کی صورتحال میں کیا کوئی گہری نیند کا مزہ لے سکتا ہے؟ بعض اوقات ایک محدود آمدنی کے شخص کو لوگوں کے ایک ایسے گروپ کے ساتھ ہوائی سفر پر جانا پڑتا ہے جو اونچے مرتبے کے ہوتے ہیں تواس غریب ساتھی کو اپنے ہم سفروں کے معیار کے مطابق اور بھی زیادہ انتظامات کرنا پڑتے ہیں، اسے مزید رقم اور زیادہ قیمتی سامانِ سفر کا انتظام کرنا پڑتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار