

Loading content...
اس کا مطلب ہے کہ حکومت اِلٰہیہ ابدی ہوگی اور وہ عوام کو جو مسرت دے گی وہ نہ ختم ہونے والے عرصہ کیلئے ہوگی، لہٰذا ہم یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہیں کہ حکومت اِلٰہیہ کے قیام کی خواہش کرنا ہی حقیقی مقصد حیاتِ انسانی ہے۔ جب یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ مکتبہ فکر انتظار ہمیں انسانی زندگی کے اصل مقصد کی طرف لے جاتا ہے تو پھر یہ ٹھیک نہیں ہے کہ ہم اس پر نکموں کے مشغلے کا لیبل لگائیں، اگر ہم انتظار کے اصولوں کو انسانی زندگی کے تمام شعبوں پر عملی طور پر نافذ کریں تو ہم محسوس کریں گے کہ زندگی خود بخود مثالی بن جاتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت اِلٰہیہ کے قیام کیلئے انتظار کرنا ایک انسان کو مہذب و شائستہ،کردار میں پاکباز اور مذہبی ذہنیت والا بناتا ہے، اور یوں انسان وہ تمام اخلاقی خوبیاں حاصل کر لیتا ہے جو کسی کو حاصل کرنا چاہییں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار