

Loading content...
اس نقطہئِ نظر کو تسلیم کیا جاسکتا تھا اگر مسرت بھی ایک مادی شے ہوتی چونکہ مسرت یا خوشی ایک کیفیت اور غیر مادی شے ہے اس لئے ہم گذشتہ مثال کو درست تسلیم نہیں کر سکتے، اگر ایک شاعر اپنی ایک خوبصورت نظم ایک بڑے مجمع میں پڑھتا ہے تو اس نظم سے اخذ ہونے والی مسرت اگرچہ زیادہ لوگوں میں ہی تقسیم کیوں نہ ہو رہی ہو پھر بھی اس کی مقدار کم نہیں ہو سکے گی، بالکل اسی طرح صبح کی سیر یا خوبصورت مناظر ایک فرد کو یا ایک لاکھ افراد کو بغیر کسی کمی کے مسرت و تسکین کی برابر مقدار مہیا کرتے ہیں، لہٰذا اس فارمولے کے مطابق ہم ڈاکٹر بینتھم کے اس نظریہ کو بالکل درست پاتے ہیں کہ حقیقی مقصد حیات زیادہ سے زیادہ مقدار میں زیادہ سے زیادہ کیفیت میں اور ایک لمبے عرصے تک کیلئے مسرت کا حصول ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار