

Loading content...
یہ مختصر سی بحث ثابت کرتی ہے کہ حکومت اِلٰہیہ کا تصور اور ایک خاص مقررہ دن کا انتظار دنیا کے تمام مذاہب میں موجود ہے اور اس بات کو سراہا گیا ہے، ہر نبی نے اپنے وقت میں حکومت اِلٰہیہ کا انتظار کیا ہے اور اپنی امت کو بھی انتظار کرنے کی ہدایت فرمائی ہے، موعود الرسل کی حکمرانی اور گورنمنٹ دراصل خدا کی حکمرانی اور گورنمنٹ ہے کیونکہ گذشتہ، موجودہ اور آئندہ کی جملہ مظلوم شخصیتوں کا انتقام خصوصی طور پر اس کی حکمرانی کے زمانہ سے وابستہ ہے، ظالمین نے اپنا ظلم اسی زمین پر موجود رہتے ہوئے کر دکھایا، اس لئے عدل کا تقاضا ہے کہ ان کو سزا بھی اسی زمین پر ہی ملنا چاہیے اور مظلومین کو بدلہ، عیوض یا تلافی بھی اسی زمین پر ملے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار