

Loading content...
قرآن پاک میں چوبیس ایسی آیات ہیں جو انتظار کا حکم رکھتی ہیں، انتظار کا یہ حکم صرف مومنین تک محدود نہیں ہے بلکہ ظالموں، کافروں اور بدکاروں کو بھی انتظار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جیسا کسی سکول کے ذہین طلبا کے علاوہ نکمے طالب علموں سے بھی کہا جاتا ہے کہ نتیجے کا انتظار کریں، ایسے ہی انسانی معاشرے کی تمام جماعتوں سے انتظار کرنے کو کہا گیا ہے، ظالمین اور مظلومین کے مابین فیصلہ اس دن کیا جائے گا جب آخری آسمانی رہنما اپنی حکمرانی قائم فرما لیں گے اور عدل کا نفاذ فرمائیں گے، اس دن تمام قوموں کو جمع کیا جائے گا، سب انبیاء بھی موجود ہوں گے، ظالمین کو سزا دی جائے گی، اور تمام مظلومین کا انتقام لیا جائے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار