

Loading content...
ایک سوال یہ ہو سکتا ہے کہ وہ کون لوگ ہیں جو مرکز نور ہدایت سے رابطے میں ناکام رہتے ہیں؟ اس سوال کا جواب نور اِلٰہی کے مشاہدہ میں سہولت و آسانی پیدا کرتا ہے، اس سوال کا مختصر جواب یہ ہے کہ مرکز ہدایت برے لوگوں کے برے اعمال کی وجہ سے چھپا ہوا ہے یعنی اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری بدکاریوں کے سیاہ بادل ہمارے اور نور اِلٰہی کے درمیان حائل ہوتے ہیں، ہمارے برے اعمال کی دیواریں نور ہدایت کی شعاعوں کے ہم تک پہنچنے میں رکاوٹ ہیں، بہت سی کتب غیبت میں علی بن ابراہیم مہزیار کا واقعہ درج ہے کہ جب علی بن ابراہیم کا مرکز سے رابطہ ہوا تو اس سے پوچھا گیا اے ابن ابراہیم تم کیا چاہتے ہو؟اس نے کہا میں حجت مخفی کی زیارت کرنا چاہتا ہوں، جواب ملا کہ وہ تم سے مخفی نہیں ہے بلکہ تمہارے برے اعمال نے اسے تم سے چھپا رکھا ہے۔ کچھ اس طرح کی بات عہد نامہ قدیم میں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار