

Loading content...
یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ظلمت ساری دنیا پر غلبہ پالے گی لیکن روشنی مکمل طور پر نہیں بجھے گی، آسمانی ہدایت مکمل طور پر بند نہیں ہوگی، اس تاریکی کو قرآن پاک کی سورۂ الیلمیں ایک رات کہا گیا ہے، اس کی تشریح میں یہ فرمایا گیا ہے کہ یہ رات غیبت کی رات ہے جس میں آسمانی ہدایت کا سورج غائب ہو جائے گا اور ساری دنیا تاریکی کے پردے میں ہوگی، بھٹکے ہوئے لوگ راہِ حق کو دیکھنے کے قابل نہیں ہوں گے، ایسی تاریکی میں (صرف دل کی ) شمع جلا کر گھروں کو روشن کرنا ممکن ہوگا، جو کوئی بھی نورِ ہدایت کے پاور ہائوس سے منسلک ہوجائے گا اس کا گھر جگمگااٹھے گا، عام طور پر تو ساری دنیا پر ظلمت کی رات چھائی ہوگی لیکن صاحبانِ وسیلہ اپنے لئے نور ہدایت حاصل کرنے کے قابل ہوں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار