

Loading content...
پس وہ دیانتدار اور عقلمند نوکر کون سا ہے؟ جسے مالک نے اپنے نوکروں چاکروں پر مقرر کیا تاکہ وقت پر ان کو کھانا دے؟ مبارک ہے وہ نوکر جسے اس کا مالک آکر ایسا ہی کرتے پائے، میں تم سے سچ کہتا ہوں کے وہ اسے اپنے سارے مال کا مختار کردے گا، لیکن اگر وہ خراب نوکر اپنے دل میں یہ کہہ کر کہ میرے مالک کے آنے میں دیر ہے،اپنے ہم خدمتوں (ہم خدمتگاروں) کو مارنا شروع کر دے اور شرابیوں کے ساتھ کھائے پئے تو اس نوکر کا مالک ایسے دن کہ وہ اس کی راہ نہ دیکھتا ہو اور ایسی گھڑی کہ وہ نہ جانتا ہو آموجود ہوگا، اور خوب کوڑے لگاکر اس کو ریاکاروں میں شامل کرے گا، وہاں رونا اور دانت پیسنا ہی ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار