

Loading content...
تاریکی کی وجہ لوگوں کے گناہوں کے باعث خدا کا ناراض ہونا ہے، یہ تو ممکن نہیں کہ ساری نسل انسانی گناہ کرنے پر تیار ہو جائے کیونکہ ہر دور میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو اگرچہ تعداد میں کم سہی لیکن وہ ہمیشہ خدا کی اطاعت وتابع فرمانی کرنے پر ثابت قدم رہتے ہیں۔ یہ تو عدل خداوندی کے خلاف ہے کہ وہ فرمانبرداروں اور نافرمانوں کو ایک جیسی سزا میں رکھے۔ اور اس بات کی پہلے ہی وضاحت کی جا چکی ہے کہ وہ لوگ جو خدا کے فرمانبردارہوتے ہیں وہ تو تاریک دور میں بھی نورِ مقدس سے مستفید و مستفیض ہوتے رہتے ہیں، جیسا کہ بادلوں میں روپوش ہو جانے کے باوجود اہل زمین سورج کی روشنی سے مستفید ہوتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار