

Loading content...
دورِ موسیٰ کے دیگر انبیاء کو یہ ہدایت ہوئی کہ وہ بالکل خاموش رہیں، بنی اسرائیل فرعون کے ظلم و ستم کے نیچے پڑے کراہتے رہے، ان کے پاس اس سے نجات کا کوئی راستہ بھی نہیں تھا، پھر ان کے ایک عالم نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اجتماعی توبہ کریں اور خدا کے آگے رو رو کر اور گڑگڑا کر دعا و فریاد کریں، انہوں نے ایسا ہی کیا اور اسی وقت حضرت موسیٰ کو خدا کا حکم پہنچا کہ وہ مصر جائیں اور بنی اسرائیل کو فرعون کے پنجہئِ ظلم سے نکال لائیں، جب حضرت موسیٰ مصر پہنچے اس وقت وہ ستر سال کے تھے، یہ دور جس میں حضرت موسیٰ بنی اسرائیل سے دور رہے تاریک دور کہلاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ حق تعالیٰ کی حجت اگرچہ موجود تھی اور ان کا خدا کے ساتھ براہِ راستہ رابطہ بھی تھا لیکن ان کا عوام کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں رہا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار