

Loading content...
پاک پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد چودہ صدیاں گزرنے کے ساتھ ساتھ انسانی ذہن و شعور ارتقاء کی انتہائی اونچی منزل تک پہنچ چکا ہے، ہر آنے والا دن نئے نئے مسائل سامنے لا رہا ہے، انسان پریشان ہے کہ وہ خلا میں نماز کیسے ادا کرے؟… زمین کے قطب شمالی اور قطب جنوبی پر روزہ اور نماز کو کیسے ادا کیا جائے؟نئی ایجادات کے وجود میں آنے سے اور سائنس کی ترقی سے لاتعداد نئے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان پیچیدہ،نازک اور دشوار مسائل کو دیکھتے ہوئے کیا ہمیں فرض کر لینا چاہیے کہ رہنمائی وہدایت اِلٰہیہ بند ہو چکی ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار