

Loading content...
جب یہودیوں نے فرض کر لیا کہ جناب ملاکی کے بعد وحی کا آنا بند ہوگیا ہے تو انہوں نے یہ بھی سمجھ لیا کہ اِلہامی پیغامات کا ملنا بھی بند ہو چکا ہے، انسان تو ایسی بیمار خصلت کا مالک ہے کہ انبیاء کی موجودگی میں بھی ہدایت کو قبول کرنے پر تیار نہیں ہوتا تو کیا ایسی گناہوں سے بھری ہوئی مخلوق کو بغیر مناسب ہدایت ورہنمائی کے چھوڑ دینا خدا کی طرف سے صحیح تھا؟ بالکل نہیں،خالق اور مخلوق جدا ہو ہی نہیں سکتے، اس بات کو حضرت عیسیٰ نے ثابت کیا تھا، یہودیوں کا یہ خیال تھا کہ آسمانی ہدایت بند ہو چکی تھی اور خدا کے پاس کوئی ایسا پیغام باقی نہیں رہ گیا تھا جو انسانیت کو ارتقاء کی سیڑھی کے انتہائی اعلیٰ و بلند درجات کی طرف لے جا سکتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار