

Loading content...
بنی اسرائیل میں مذہب ایک کافی لمبے عرصے تک زندہ قوت کے طور پر برقرار رہا کیونکہ اسرائیلیوں نے ہر اِلہامی رہنماکو خوش آمدید کہا جب تک وہ انبیاء کو خوش آمدید کہتے رہے ان کا مذہب ایک جگہ نہ رکا۔ یہ ایک الگ بات ہے کہ حضرت موسیٰ سے لے کر جناب ملاکی تک کسی کو بھی لوگوں کی مکمل اطاعت و فرمانبرداری حاصل نہ ہوئی، اس کے باوجود لوگوں نے ان کی نبوت سے انکار نہیں کیا تھا اگرچہ تھوڑی تعداد میں ہی سہی،لیکن ہر نبی یا رسول کو تابع فرمان لوگوں کا ایک گروہ ملتا رہا، اگر انہیں کوئی نیا رسول نہیں بھی مانا گیا تو پھر انہیں حضرت ابراہیم وموسیٰ کے مذہب کے مصلح کے طور پر مانا جاتا رہا، بہرحال رابطہئِ اِلٰہی اور اِلہامی پیغامات کا تصور مکمل طور پر قائم رہا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار