

Loading content...
اگر ہم تمام زندہ مذاہب کا مطالعہ کریں تو ہمیں معلوم ہوجاتا ہے کہ ان کی تمام معتبر کتب میں اور تمام آسمانی یا الہامی کتابوں میں ایک مخصوص دورکی نشاندہی کی گئی ہے جسے ہم اصطلاحاً تاریک دَور کہتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ نزول وحی کا سلسلہ حضرت آدم سے مسلسل جاری تھا، اس سلسلۂ وحی کو ہم اس مقام سے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے تو نہیں ملا سکتے، البتہ اگر ہم حضرت ابراہیم کے وقت تک نظر دوڑائیں تو ہمیں آسمانی پیغامات یعنی وحی اِلٰہی کا سلسلہ مسلسل جاری اور جڑا ہوا نظر آتا ہے، ہمیں ہر مذہب میں نیک و متقی بندوں کا حق تعالیٰ سے ایک رابطہ نظر آتا ہے، ہم اولادِاسماعیل اور اسحاق میں وحی اور الہام کو پھیلا ہوا دیکھتے ہیں، ہم وہاں نزول ملائکہ، مشاہدات اور اِلہام کا ایک سمندر موجزن دیکھتے ہیں، انسانی ذہن کی ترقی کے ساتھ ساتھ نئے نئے مسائل نے جنم لیا لہٰذا ہم ہر دور میں ان مسائل کو آسمانی ہدایت و رہنمائی میں حل ہوتا ہوا دیکھتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار