

Loading content...
تفسیر عیاشی میں یہ بیان کیا گیا ہے، جناب ابو عبداللہ نے فرمایا کہ جب جناب قاؐئم آلِ محمد عجل اللہ فرجہ (آخری عظیم آسمانی رہنما ) کعبہ کی پشت کی طرف سے ظاہر ہوں گے تو ستائیس اشخاص خود کو ان کے سامنے پیش کریں گے، ایک حضرت موسیٰ کا نائب ہوگا، یوشع نبی جو حضرت نون کے بیٹے ہیں اپنے گروہ کے پندرہ دیگر اشخاص کے ساتھ، سات اصحابِ کہف، ایک فرعون کے خاندان میں سے جو حضرت موسیٰ پر ایمان رکھتا تھا، چار اشخاص حضرت علی علیہ السلام کے اصحاب میں سے جن کے نام یہ ہیں، جناب سلمان محمدی فارسی، ابو دجانہ انصاری، مالک اشتراور حضرت مقداد۔ مشہور کتابیں اوصاف الراغبین اور منتخب العصر میں کہا گیا ہے کہ آخری آسمانی رہنما مشہور تابوت سکینہ کو انطاکیہ کی ایک غار سے برآمد کریں گے، اور اصل صحیفہ زبور ( اصل نسخہ ) شام کے ایک پہاڑ سے نکالیں گے، اور یہودیوں کے تمام اعتراضات اور دلائل کو رد فرمائیں گے، پس ان کی ایک بڑی تعداد ان کو ایک مقدس رہنمائے اِلہٰیہ کے طور پر تسلیم کرلے گی، اور ان کو اپنی تائید و نصرت پیش کرے گی۔ کچھ مصنفین نے ان کی تعداد تیس ہزار تک لکھی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار