

Loading content...
ہر دور میں اندرونی یا باطنی دوست ہی ظلم اور جبر کا شکار ہوئے ہیں، ظاہری اور باطنی دشمن ہمیشہ لوگوں کی اسی جماعت کے پیچھے پڑے رہتے ہیں، بیرونی یا ظاہری دوست غیر جانبدار رہتے ہیں، ہر دور میں صرف یہی اندرونی یا باطنی دوست ہی دبائے جاتے اور ظلم کی چکی میں پسے جاتے ہیں، لیکن تمام خوفزدہ کرنے والے احکامات کے باوجود یہ کبھی بھی صراط مستقیم سے نہیں ہٹتے، ہر تنگی یا ترشی میں یہ ہمیشہ اپنے روحانی رہنمائوں کی اطاعت و فرمانبرداری کرتے ہیں، بیرونی یا ظاہری دشمن روئے زمین سے ان کا صفایا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اندرونی یا باطنی دشمن ان پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے وہ مکر و فریب کے جال بچھاتے ہیں، خفیہ طور پر وہ ہر قسم کے دغا، فریب و سازش کو کام میں لاتے ہیں، وہ باطنی دوستوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور مکر و فریب سے انہیں مجبور کرتے ہیں کہ ان کی حمایت کریں، وہ مختلف تعصبات کو ہوا دے کر انہیں ہلاک کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اگر موقع مل جائے تو یہ بیرونی و ظاہری دشمنوں کے ساتھ مل کر سازشیں کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مظلوم جماعت پھر بھی ویسی ہی رہتی ہے یعنی خلوص دل کے ساتھ حق و صداقت سے محبت کرنے والے، حق کیلئے ہر قسم کی قربانیاں پیش کرتے رہتے ہیں۔ ان کا موازنہ بھیڑوں کے ایک ریوڑ کے ساتھ کیا جا سکتا ہے جس کا قاتل ایک بھیڑیا ہوتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ چرواہے بھی ان کو نقصان پہچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کچھ معاشی طور پر اور کچھ مذہب کے نام پر ان کا قتل کرتے ہیں اور دیگر ان کا سیاسی قتل کرتے ہیں، یہ جماعت ان سارے مظالم کو صرف اس ایک امید کے ساتھ سہتی رہتی ہے کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں ہے جب ایک ابدی حکومت اِلہٰیہ ہوگی، ظالمین کے کئے گئے مظالم اپنے انجام کو پہنچیں گے، زمین پر ابدی حکومت اور غلبہ محروم جماعت کو منتقل کر دیا جائے گااور وہ تمام ظلم وستم جو ان پر ہوئے ہیں ان کا بدلہ لیا جائے گا اور انہیں روئے زمین کی ہر خوشی و مسرت حاصل ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار