

Loading content...
یہ محض ان کی قدیم روایات سے محبت ہی تھی کہ انہوں نے ہمیشہ فرعون کے جبر و ستم کو اپنے اوپر ہونے والی آسمانی عنایات و نعمات پر ترجیح دی، رسم و رواج اور روایات سے محبت ان کو اس حد تک لے گئی کہ انہوں نے ایک بچھڑے کی پوجا شروع کر دی اور یوں حضرت موسیٰ کی ساری محنت کو اکارت کر دیا،ان میں سے ایک گروہ ایسا بھی تھا جو حضرت موسیٰ کی اصل تعلیمات و تبلیغات کو سمجھتا تھا اور نہایت خلوص سے ان پر عمل پیرا بھی تھا، لہٰذا حضرت موسیٰ کی امت میں دو گروپ تھے ایک حق و صداقت سے محبت کرتا تھا اور دوسرا بدکاروں و منافقوں پر مشتمل تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار