

Loading content...
حضرت موسیٰ کو ان کی نجات و آزادی کیلئے بھیجا گیا تھا اور انہوں نے فرعون، اس کے رشتہ داروں اور درباری مصاحبین،سب کو بہت سے معجزات دکھائے، بنی اسرائیل نے بھی ان معجزات کو اپنی آنکھوں سے دیکھا مگر مصری رسوم و روایات کی محبت نے ہمیشہ انہیں خدا کے احکامات کی نافرمانی کرنے پر اکسایا، وہ وقتاً فوقتاً اپنے نجات دہندہ یعنی حضرت موسیٰ سے کہا کرتے تھے کہ آپ نے ہمیں مصر سے باہر نکال کر کوئی اچھا کام نہیں کیا، ہم وہاں پر ایک اچھی زندگی گزار رہے تھے، وہ من و سلویٰ دیئے جانے سے پہلے تک مسلسل یہی جملہ دہراتے رہتے تھے اور یہ نعمات دیئے جانے کے بعد بھی وہ اس طرح بات کیا کرتے تھے کہ ان کے مطالبات ضرور پورے کئے جائیں، انجیل ان کے اس طرح کے احمقانہ مکالموں سے بھری پڑی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار