

Loading content...
فرعون رعمیسس کے دور حکومت پر ایک نظر ڈالنا یہ ظاہر کرے گا کہ وہ ظلم اور جبر کی انتہائی حدوں کو پہنچ گیا تھا، بنی اسرائیل شدید ترین سزائوں کا شکار تھے، ان کے بچوں کو قتل کیا جارہا تھا، لوگوں کو بلا اجرت زبردستی دن رات کا م کرنے پر مجبور کیا جارہا تھا، عورتیں اور مرد جانوروں سے بدتر زندگی بسر کررہے تھے، اس ظلم کی چکی میں پسی ہوئی قوم کے ایک عالم کو وحی کے ذریعے ہدایت ہوئی کہ پوری قوم اپنی نجات وآزادی کیلئے مل کر اس طریقہ سے دعا والتجا کرے، لہٰذا انہوں نے چالیس روز تک دعا کی، تمام مرد عورتیں اور بچے مل کر اجتماعی طور پر اپنی آزادی ونجات کیلئے روئے، چلائے، فریاد کی، اور مناجات کی، تو اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا کو قبول فرمالیا اور ان کے چھٹکارے کیلئے حضرت موسیٰ کو نمائندہ بنا کر بھیجا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار