

Loading content...
اس تمام کا خلاصہ یہ ہے کہ تمام انبیاء نے آخری دور میں آسمانی بادشاہت و حکمرانی کا ایک تصور دیا تھا، اپنی بہت ساری تبلیغات و تعلیمات میں انہوں نے خدا کی حکومت کے قیام کا وعدہ فرمایا تھا، انہوں نے مومنین کو ایک خوش کن مستقبل کی بشارت دی تھی اور بدکاروں اور مکاروں کو ایک برے انجام سے خبردار کیا تھا، قرآن پاک میں موعود الرسلؐ ذات پاک کے بارے میں بہت ساری آیات موجود ہیں، تمام مذاہب اس نکتے پر متفق و یک زبان ہیں کہ صحیح و سچی مساوات اور عدل کا عملی انتظام و انصرام آنے والے شہنشاہ با اختیار و طاقتور کے دور حکومت میں نافذ ہوگا، اور وہ ظلم و جبر کو مکمل طور پر ختم کردیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار