

Loading content...
گذشتہ آیات کا تقابلی جائزہ صاف طور پر یہ ظاہر کرتا ہے کہ لفظ(God) جو وہاں ہے وہ حق تعالیٰ کو ظاہر یا نامزد نہیں کرتا، کیونکہ وہ ( حق تعالیٰ ) تو حاضر و ناظر ہے یعنی ہر جگہ ہے، اس لئے اسے کہیں آنے اور جانے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے جسمانی و مادی آنکھیں اسے نہیں دیکھ سکتیں، اس لفظ خدا(God)سے حضرت عیسیٰ بھی مراد نہیں ہے کیونکہ انہوں نے اپنے وقت یا زمانے میں عدل و انتقام کو نافذ العمل نہیں کیا تھا، یہ سب کچھ تو آخری زمانہ میں واقع ہونا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار