

Loading content...
رب خداوند خدا نے کلام کیا اور مشرق سے مغرب تک دنیا کو بلایا صیہون سے جو حسن کا کمال ہے خدا جلوہ گر ہوا ہے ہمارا خدا آئے گا اور خاموش نہیں رہے گا ایک آگ اس کے آگے آگے سب کچھ بھسم کرتی جائے گی اور اس کے چاروں طرف بڑی آندھی چلے گی، اپنی امت کی عدالت کرنے کیلئے وہ آسمان و زمین کو طلب کرے گا کہ میرے مقدسوں کو میرے حضور جمع کرو جنہوں نے قربانی کے ذریعے میرے ساتھ عہد باندھا ہے اور آسمان اس کی حق و صداقت کا اعلان کریں گے کیونکہ آج خدا آپ ہی انصاف کرنے والا ہے (زبورـ50، آیات 6-1)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار