

Loading content...
سارے نبیوں نے اپنے دور میں اپنے ارد گرد کے لوگوں کو ان برائیوں تشدد اور ظلم و ستم کے بارے میں بتایا تھا جو کہ آخری دور میں واقع ہونا تھا، انہوں نے (عوام) اپنی امت کو منتقم حقیقی کے انصاف اور انتقام سے ڈرانے کی بھی کوشش کی اور یوں انہوں نے سب کو توبہ و استغفار کی طرف لانے کی جانفشانی سے جد و جہد کی، جیسے قرآن پاک نے انسانی کردار و سیرت کی بہتری ترقی اور اصلاح کیلئے بتایا کہ روز قیامت بالکل قریب ہے بالکل اسی طرح ہر نبی نے اپنے زمانے میں لوگوں سے فرمایا تھا کہ آفاقی رہنما کی آمد بالکل قریب ہے اور لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے کردار کی اصلاح کریں انہوں نے اپنے ماننے والوں کو یہ کہہ کر ڈرایا کہ عظیم رہنما کی حکومت دراصل خالق و مالک ذات کی حکومت ہوگی اور اس کی حکومت کا دن خدا کا دن ہوگا مثال کے طور پر یوحنا نے اعلان کیا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار