

Loading content...
یہ ایک وسیع موضوع ہے اور اس پر بہت سی کتب لکھی جا چکی ہیں ان سب کا حوالہ دینا اس کتاب کی ضخامت میں اضافہ کرنے کے سوا اور کچھ نہ ہوگا میں بہت مختصر کرتا ہوں، محض اس لئے کہ تمام مذاہب میں مستقبل میں آنے والی بہت سی شخصیات کے متعلق پیشین گوئیاں ہیں، ہمیں اپنے آپ کو صرف اس آخری عظیم شہنشاہ تک محدود کرنا ہے جس کا بہت سے انبیاء نے وعدہ فرمایا ہے ہمیں ان کو ان کی امتیازی خصوصیات، مخصوص حوالوں، نسبتوں یا متعلقات سے شناخت کرنا ہے اور ہمیں ان کی نصرت لازمی کرنا چاہیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار