

Loading content...
تمام بنی اسرائیل اور حضرت ابراہیم کے ماننے والے بڑی پختگی سے یہ یقین رکھتے تھے کہ آخری زمانہ میں بنی اسرائیل کا بادشاہ آئے گا، اس کی حکومت ہمیشہ ہمیشہ تک باقی رہے گی، آسمان اور زمین کی ساری قوتیں اور طاقتیں اس کے ہمراہ ہوں گی، وہ بادلوں پر سوار ہوگا، وہ اپنے ہاتھ میں ایک تلوار لے کر ابھرے گا، تمام ظالمین کو تباہ کر دے گا، مظلومین کا انتقام لے گا، ساری دنیا پر صرف ایک ہی دین کا غلبہ یا حکومت ہوگی، زمین امن و سکون کا گہوارہ بن جائے گی اور کوئی کسی پر ذرا سا بھی ظلم وستم کرنے کے قابل نہیں ہو گا۔ چونکہ آخری دور کے مصلح کا تصور یہودیوں میں موجود تھا لہٰذا حضرت عیسیٰ نے اس مقدس شخصیت کا ذکر بھی اپنی تبلیغات کے دوران کیا تھا اور ان کی آمد کے ساتھ خود اپنی آمد کی پیشین گوئی بھی کی تھی، جیسے انہوں نے آفاقی رہنما کی آمد کے متعلق پیشین گوئی کی تھی ویسے ہی انہوں نے پیغمبر اسلام کی آمد کے بارے میں بھی پیشگی اطلاع دی تھی میں مختصر طور پر اس کا ذکر کرنا ضروری سمجھتا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار