

Loading content...
یہی وجہ تھی کہ جب یہودا جو حضرت عیسیٰ کے بارہ حواریوں یا نائبین میں سے ایک تھا مذکورہ صفات حضرت عیسیٰ میں نہ پا سکا تو اس نے انہیں ماننے سے انکار کر دیا حتیٰ کہ خدا سے بھی انکاری ہوگیا، یہ اس لئے ہوا کیونکہ اس کے ذہن میں مسیح عالم کا جو تصور تھا وہ ایک عظیم و عالیشان بادشاہ، ایک عادل حکمران اور مکاروں و بدکاروں سے انتقام لینے والا اور ایک نہ ختم ہونے والی زندگی کے حامل کا تھا لیکن حضرت عیسیٰ کی تعلیمات و تبلیغات میں معاف کر دینے کو سب سے بڑھ کر خاص اہمیت حاصل تھی اور یہ حکم دیا گیا تھا کہ اگر کوئی تمہارے ایک گال پر تھپڑ مارے تو اسے دوسرا گال بھی پیش کر دیاجائے، یہودا نے اس بادشاہ کے ظہور کا مسلسل انتظار کیا جو انتقام لے گا لیکن جب وہ بالکل مایوس ہوگیا تو اس نے صرف چند سکوں کی خاطر خود حضرت عیسیٰ کو گرفتار کروا دیا، ان کی گرفتاری کے بعد وہ ضمیر کی خلش سے بہت پشیمان ہوا، اس نے سوچا کہ اگرچہ حضرت عیسیٰ، مسیح عالم تو نہیں ہو سکتے مگر وہ ایک بے مثال کردار کی مالک شخصیت تو تھے لیکن اب بہت دیر ہو چکی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار