

Loading content...
مسٹر ڈیوڈسن نے اہرام مصر کی دیواروں پر لکھی پیشین گوئیوں کا ترجمہ کیا تھا، حضرت عیسیٰ کی تاریخ پیدائش 4 اپریل لکھی تھی جو کہ جدید تحقیق کے ذریعے درست تسلیم کی گئی ہے، پاک پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ظاہر ہونے کا سال بھی وہاں لکھا ہوا پایا گیا تھا، یہ بھی وہاں لکھا ہوا تھا کہ آخری دور میں مہلک ہتھیاروں اور بارود کے ذریعے نسل انسانی کا صفایا ہو جائے گا، لوگوں کی صرف ایک تھوڑی سی تعداد دنیا کے نقشے پر باقی رہ جائے گی، پھر ایک نیا زمانہ یا دور شروع ہوگا جو کہ ایک اِلہامی رہنما کی سر براہی میں ہوگا، مذکورہ کتاب میں فرعونوں کی لاشوں کو ممیاں بنانے کی وجہ بھی بتائی گئی تھی، ان کے نظریے کے مطابق آخری روحانی رہنما تمام مرے ہوئے لوگوں کو زندگی کی طرف واپس لائے گا اور وہ ان کے زیر نگیں ہوں گے، انہوں نے سوچا کہ جب تک جسم فنا نہیں ہوتا روح اس کے ساتھ رہتی ہے، اگر جسم فنا ہو جاتا ہے تو روح بھی غائب ہو جاتی ہے، ان کا یقین تھا کہ اگر ان کے جسم صحیح و سالم رہتے ہیں تو آنے والا روحانی رہنما ان کے اصل جسم میں ان کی روح ڈال دے گا اور یوں اپنے اصلی جسم اور روح کے ساتھ وہ اس سنہری دور کی مسرتوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار