

Loading content...
ہر دور میں موجود ہر نبی آنے والے رسولوں میں سے ایک بڑے رسول کے بارے میں پیشین گوئی کرتا تھا اور خصوصاً اس ایک کے بارے میں کہ جسے سب سے زیادہ مزاحمت کا سامنا کرنا تھا، جب ہم تاریخ مذاہب کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ شدید ترین تنقید اور مزاحمت کا نشانہ صرف وہی رسول بنے جو ایک لکھا ہوا قانونِ اِلٰہی یعنی شریعت لائے تھے، ہم دیکھتے ہیں کہ سامی انبیاء میں حضرت آدم سے حضرت ابراہیم تک کہیں بھی کوئی جھگڑا یا اختلاف نہیں ہے، حضرت ابراہیم سے لے کر حضرت موسیٰ تک دنیاوی جھگڑوں کا اور اِلہامی مذاہب اور انسانی ایجاد کردہ مذاہب کے درمیان جھگڑوں کا ایک سلسلہ موجود ہے، لیکن اِلہامی مذاہب کے مابین آپس میں ایسی کوئی بات نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار