

Loading content...
ان کی پیشین گوئیاں اپنے اندر ویسی ہی نشانیاں رکھتی ہیں جیسی کہ جناب یرمیاہ اور جناب یسعیاہ نے حضرت عیسیٰ کے متعلق کی تھیں، پاک پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی بھی بعد میں آنے والے نبی کے بارے میں نہیں بتایا تھا، اس کی بجائے آپ نے اعلان فرمایا تھا کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اسی لئے ہم ختم نبوت پر یقین رکھتے ہیں، اس اعلان کے ساتھ آپ نے اِلہامی رہنمائی و ہدایت کے ختم ہونے کا اعلان نہیں فرمایا بلکہ آپ نے ایک عظیم اِلہامی رہنما کی آمد کے بارے میں پیشین گوئی فرمائی جو آخری دور میں آئے گا، یہ حقیقت قرآن پاک سے ثابت ہے اور مستند احادیث کی ایک بہت بڑی تعداد اس پر شاہد ہے، مزید یہ فرمایا کہ وہ رہنما زمین کو عدل و انصاف سے اسی طرح بھر دیں گے جیسا کہ وہ پہلے ناانصافی اور ظلم و جور سے بھری ہوگی، زمین اور آسمان کے تمام باسی ان کی آمد سے خوش اور محفوظ ہوں گے اور انسانی عقل و شعور مثالی حد تک کامل ہو جائے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار