

Loading content...
یہ تو یقین کے ساتھ نہیں کہا جا سکتا کہ آنے والا مقدس آسمانی رہنما اپنے اصول اخلاقیات کا نام اسلام رکھے گا یا کچھ اور؟ اگر ہم یہ اندازہ لگانا شروع کردیں کہ آنے والا رہنما کون سا مذہب لائے گا تو یہ بات ایک نہ ختم ہونے والی نزاع کو جنم دے گی، جو بات ہمارے سوچنے کی ہے وہ یہ ہے کہ اس عظیم رہنما کا ہر حکم حق تعالیٰ کا حکم اور امر سمجھیں اور یہ یقین کامل رکھیں کہ ان کا مذہب ہی صحیح ترین، سچا اور دین حق ہوگا، ان کی فرمانبرداری کرنا حق تعالیٰ کی اطاعت ہوگی، صرف اِن کا دین ہی غالب ہوگا، دیگر تمام مذاہب ختم ہو جائیں گے، تمام نیکوکار انسان اِن کا تعلق چاہے کسی بھی مذہب یا عقیدے سے ہو، اِن کو اُن کے دامانِ کرم میں پناہ مل جائے گی، اور تمام بدکار لوگوں کو (ان کا تعلق چاہے کسی بھی مذہب یا عقیدے سے ہو ) عذاب اِلٰہی کے حوالے کردیا جائے گا، صرف ان کا دور ہی ابدی امن اور خوشحالی کا دور ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار