

Loading content...
لہٰذا تمام دنیا کے مذہبی لوگوں کی مثبت سوچ کو ایک راہِ راست دِکھانا چاہتا ہوں کہ ہمیں بجائے آسمانی صحائف پر تنقید کرنے کے اِس دور میں اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے، ہمیں مکمل طور پر تمام برائیوں اور گناہوں سے بچ کر پر خلوص عبادت کے ذریعے نور اول کے ساتھ ایک قریبی رابطہ قائم کرنے کی کوشش کرنا چاہیے، ہمیں ارتکاز، توجہ اور استغراق و مراقبہ کے ذریعے اپنی روح کو پاک کرنے کی کوشش کرنا چاہیے، ہمیں حق تعالیٰ سے یہ دعاکرنا چاہیے کہ وہ مبارک دور جلد آئے جب ہم نور اول کا کامل دیدار کرنے کے قابل ہوں گے اور اس کے مظہر و نمائندۂ کامل کو عدل کی کرسی پر بیٹھا دیکھیں گے تاکہ وہ حق تعالیٰ کی مرضی کو بدکار لوگوں کے درمیان بھی اسی طرح نافذ العمل کریں جیسے کہ وہ آسمانوں میں جاری وساری ہے، دعا ہے کہ یہ امن، اطمینان اور سکون کا سنہری دور جلدی آئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار