

Loading content...
اِن تمام اِلہامی کتب میں روحانی عروج حاصل کرنے کے بیان کردہ اصول بھی یکساں اور مشترک ہیں، پس اتنے زیادہ مشترکہ عناصر ہونے کے باوجود اختلافات کے وجود کا کوئی جواز نظر نہیں آتا، کسی بھی اِلہامی کتاب میں (اتنی تحریف وتغیر کے باوجود ) جھوٹ،قتل،ڈکیتی، فراڈ اور ظلم کو نہ تو درست قرار دیا گیا ہے اور نہ سراہا گیا ہے، تمام اِلہامی کتب میں ارتکاز، توجہ،خدا کی توحید، اچھے اور برے اعمال کی سزا و جزا،حیات بعد الممات اور روز قیامت، ان سب کی اہمیت بغیر کسی معمولی سی تبدیلی کے بالکل ایک جیسی ہے، تمام اصول جو اسلام نے بیان یا ظاہر کئے ہیں وہ سارے کے سارے دیگر تمام مذہبی کتب میں بالکل یکسانیت کے ساتھ موجود ہیں، رسالت کے متعلق اختلاف واضح تحریف ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار