

Loading content...
ہم سمجھتے ہیں کہ ماضی بعید میں ہی خدائی پیغام و ہدایت (آنا) بند ہوگئی تھی، اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ آنے والے نئے اِلہامی مذہبی رہنمائوں کو ان کا صحیح و مناسب مقام و مرتبہ اور احترام نہیں مل پاتا۔ حالانکہ ہم پر فرض تھا کہ ہم ہر مذہبی ہادی یا رہنما کو خوش آمدید کہتے مگر ہم نے ان کی مخالفت ہی کی۔ حضرت موسیٰ سے پہلے مصریوں کا خیال یہ تھا کہ اب کسی رسول یا نبی نے نہیں آنا ہے، اسی یقین و اعتقاد کی وجہ سے حضرت موسیٰ کو اپنا صحیح مقام نہ مل سکا اگرچہ انہوں نے بے شمار معجزے اور محیر العقول کارنامے بھی پیش کئے۔ جب وہ چلے گئے تو ان کے بعد میں آنے والے انبیاء کو بھی اسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ لوگ جو ایک ماضی کے نبی پر یقین رکھتے تھے وہ ایک نئے نبی کو قبول کرنے پر تیار نہ تھے، حضرت عیسیٰ کو بھی یہی کچھ پیش آیا کیونکہ بنی اسرائیل کا یہ خیال تھا کہ اِلہامی ہدایت جناب حبقوق اور جناب یرمیاہ کے ساتھ ہی ختم ہو چکی تھی جبکہ جن پر وہ ایمان رکھتے تھے انہی نبیوں نے آنے والے انبیاء کے بارے میں پیشین گوئی فرمادی تھی اور وہ پیشین گوئیاں بہت حد تک ان کے پاس موجود تھیں لیکن پھر بھی ان کا پختہ ایمان تھا کہ کسی نبی نے نہیں آنا ہے۔ ہر نبی جو آیا اس کی تعلیمات گذشتہ نبی جیسی ہوتی تھیں اور اس نے جانے والے نبی کی تصدیق وتائید بھی کی، چونکہ یہودی اپنے پرانے اعتقاد (کہ کوئی اور نبی اب نہیں آئے گا)سے چمٹے ہوئے تھے لہٰذا ان کے علماء نے اللہ کے ایک رسول کو صلیب پر چڑھانے کا فتویٰ یا فیصلہ صادر کردیا، لوگوں نے ان کے فیصلے کی پر زور تائید و حمایت کی اور حضرت عیسیٰ کو ایک بدنام زمانہ ڈاکو باراباس کی جگہ صلیب پر لے جایا گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار