

Loading content...
ہمیں خود کو صرف زمانہ حال کے لوگوں تک محدود رکھنا چاہیے اور سب سے پہلے تو خود اپنے آپ کو دیکھنا چاہیے کہ ہم کیا ہیں اور کتنے پانی میں ہیں؟ہمیں چاہیے کہ ہم ایسے طریقے اور ذریعے سوچیں کہ جن سے ہم سب اچھے انسان بن سکیں، ہمیں ہر قسمی برائیوں کو ترک کر دینا چاہیے یا کم از کم انہیں تو ضرور چھوڑنا چاہیے جنہیں دنیا کے تمام اِلہامی مذاہب نے مشترکہ طور پر نامنظور کیا ہے، ہمیں یہ پکا عہد و اقرارکرنا چاہیے کہ ان پر اب ہم عمل نہیں کریں گے، اس کے بعد ہمیں مذکورہ بالا بارہ اصولوں یا بنیادی ریاضات پر عمل کرنا چاہیے اور یوں نور اول کے ساتھ ایک ربط و اتصال حاصل کرنا چاہیے جو کہ نور اولین (حق تعالیٰ )کا مکمل مظہر ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار