

Loading content...
وہ نکتہ جس پر زور دینا مقصود ہے یہ ہے کہ ان تمام ریاضات کو مستقل مزاجی، ثابت قدمی اور باقاعدگی کے ساتھ کرنا ضروری ہے اور ہر ریاضت کو مسلسل عمل میں لانا ہے، کوئی وقفہ یا فاصلہ سب کچھ تباہ کر سکتا ہے، جو کچھ بھی کرنا چاہیں اسے مسلسل اور باقاعدگی سے کرنا چاہیے کیونکہ باقاعدگی (تکرار )لازماً پھل لاتی ہے۔ ایک مثال سے اپنی اس بات کی وضاحت کرنا چاہوں گا کہ پانی کی کتنی ہی بڑی مقدار کے ساتھ ہم پتھر کے ایک سخت ٹکڑے میں سوراخ نہیں کر سکتے لیکن اگر پانی کے قطرے لگاتاراس کے اوپر ٹپکتے رہیں تو وہ ضرور بالضرور اس پتھر کے ٹکڑے میں سوراخ کر دیں گے، کسی بھی عمل کی باقاعدگی یا تکرار چاہے کتنی ہی کم کیوں نہ ہو اپنے اندر ایک بڑی طاقت رکھتی ہے اور کسی دن یہ منزل مراد تک لے جاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار