

Loading content...
روحانی ترقی کے سارے ذرائع میں سے صبر کے ساتھ دعا کرنے کو ارتکاز یا توجہ کے بعد سب سے زیادہ آسان اور سب سے زیادہ فائدہ دینے والا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ دعا کرتے رہو اور صبر کے ساتھ اس کے نتیجے کا انتظار کرو کیونکہ جلد بازی کرنا اچھا نہیں ہے، اگر دعا قبول نہیں ہوتی تو مایوس ہوکر اسے ترک نہیں کر دینا چاہیے، یہ ہے صبر۔ تمام مذاہب نے یہ اعلان کیا ہے کہ دعا تمام عبادات کا مغز یا نچوڑ ہے، ایک آدمی کو اس طرح دعا کرنا چاہیے جیسے اس کے مسائل کا حل کسی کے پاس نہیں صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار