

Loading content...
صبح سویرے اٹھ کر رونے کی اہمیت کو تمام مذاہب نے نمایاں طور پر لکھا ہے یہ سورج نکلنے سے کم ازکم دو گھنٹے یا زیادہ پہلے ہونا چاہیے ایک زاہد کو اپنی کوتاہیوں اور گناہوں پر رونا چاہیے ایسی گریہ وزاری روح پر لگے گناہوں کے زنگ کو دھو ڈالتی ہے، صبح سویرے ایک بندہ اپنے محبوب حقیقی کے ساتھ اکیلا راز ونیاز کی محبت ورفاقت میں ہوتا ہے، جب ہم اپنے اوپر ہونے والی رب الارباب کی بے انتہانواز شات، مہر بانیوں او رنعمتوں کو اور اپنی نا شکری سرکش رویے وکردار اور لاتعداد گناہوں کو یاد کرتے ہیں تو آنکھیں برسنا شروع کر دیتی ہیں اور ہماری روح کو پھر سے تازگی محسوس ہونے لگتی ہے۔ دعا کرنے سے پہلے رونا بھی اولین شرط یا ضرورت ہے گریہ کو سید الآداب کہا جاتا ہے، اس کی افادیت صبح کے وقت کئی گنابڑھ جاتی ہے رونے کی اتنی اہمیت محسوس کرنے کے بعد روحانی لوگوں کا یہ نظریہ ہے کہ زیادہ ہنسنا یا قہقہے لگانا شیطانی کام ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار