

Loading content...
یہ بہت ضروری ہے کہ کسی بھی جاندار کو تکلیف نہ پہنچائی جائے، تمام جانورں کا شکار کرنا یا ذبح کرنا ممنوع ہوتا ہے حتیٰ کہ اگر کوئی زاہد پر تشدد کرتا ہے یا مارتا ہے تو جواب میں اسے صرف اس کیلئے دعا کرنا چاہیے، اسلام نے دورانِ حج ایک مچھر تک کو مارنا ممنوع قرار دیا ہے اور گالی دینے والے کو جواب دینا گناہ ہے، کچھ مسلم علماء تو اس حد تک گئے ہیں کہ احرام حج پہننے کے بعداگر کوئی حاجی کے گال پر تھپڑ رسید کرتا ہے تو حاجی کو اپنا دوسرا گال بھی پیش کردینا چاہیے اور تھپڑ مارنے والے کو ایک لفظ بھی نہیں کہنا چاہیے سوائے دعا کے، گھاس کا ایک تنکا تک توڑنا بھی ناجائز یا خلاف قانون ہوتا ہے، یہودیت میں ایام عبادت کے دوران ہر قسم کے (ہونے والے) ظلم کو برداشت کرنا مذہبی فریضہ ہے، مذہبی یہودیوں کے بارے میں کچھ حکایات یہ ظاہرکرتی ہیں کہ ایام عبادت کے دوران اگر کسی نے ان پر حملہ کیا تو انہوں نے اپنا دفاع یا بچائو بھی نہیں کیا بلکہ انہوں نے اپنے دفاع پر قتل ہونے کو ترجیح دی، اسی طرح سے عیسائیت نے بھی عدم تشدد پر زور دیا ہے ہندو جین اور بدھ مذاہب میں تو عدم تشدد پر ضرورت سے زیادہ ہی زور دیا گیا ہے ان کے مذہبی خیالات والے لوگ جانورں کو مارنا یا ذبح کرنا، ان کا گوشت کھانا، حتیٰ کہ درختوں کو کاٹنا اچھا نہیں سمجھتے، ان کا خیال ہے کہ اگر درختوں کی شاخوں کو کاٹا جائے تو درخت درد و اذیت محسوس کرتے ہیں، چینی مذہبی لوگ تو اپنے منہ پر ایک رومال لپیٹا کرتے تھے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی اڑنے والا پتنگا یا کیڑا ان کے منہ کے اندر چلا جائے اور مر جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار