

Loading content...
اس بات کو ایک مثال سے سمجھا جا سکتا ہے کہ ایک کمرے کے ایک ستون کی دو اطراف ہوتی ہیں، ایک جانب زمین سے جڑی ہوتی ہے اور دوسری طرف چھت کے ساتھ، نیچے والا رخ پستی کو چھو رہا ہوتا ہے اور اوپر والا رخ بلندی کو، بالکل یہی حالت ایک رسول کی ہوتی ہے، ایک طرف تو وہ اپنی امت کے ساتھ جڑا ہوتا ہے اور دوسری طرف نور اول کے ساتھ، یہی وجہ ہے کہ رسولوں کی ولایت ولیوں کی ولایت سے اعلیٰ اور بلند ہوتی ہے، ایک حدیث قدسی میں بیان فرمایا گیا ہے کہ ولایت رسالت سے بہتر ہے، یہ اس لئے فرمایا گیا ہے کیونکہ ایک رسول کا ولایت والا رخ ایک طرف تو نور اول کی بلندیوں میں اس کے ساتھ متصل ہوتا ہے ( یعنی ایک قابل قدر وشرف حالت میں ہوتا ہے ) جہاں سے وہ بطور رسول اپنے فرائض کے متعلق احکامات حاصل کرتا ہے اوریوں ان آسمانی وبہشتی فوائد کو لوگوں تک پہنچاتا ہے یا منتقل کرتا ہے، ایک ولی بھی مستقلا ً نور اول کے ساتھ متصل ہوتا ہے لیکن وہ سماوی ( اِلٰہی ) احکامات کو لوگوں تک پہنچانے کا پابند نہیں ہوتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار