

Loading content...
اس سوال کے جواب کو ہی دین کہتے ہیں، روحانیت کی افادیت کا تعلق مابعد الطبیعات سے ہے، روحانیت وہاں تک رسائی حاصل کرسکتی ہے جہاں پر مادی ذرائع اور وسائل ناکام ہوجاتے ہیں، مافوق الفطرت اعمال ( کرامات ) صرف روحانیت سے ہی ممکن ہیں، انسان روحانی قوت حاصل کرنے کے بعد نہ صرف یہ کہ غیر مادی دنیا میں اس کا عملی مظاہرہ کرسکتا ہے بلکہ اس روحانی دنیا کو محسوس کر کے دیکھ بھی سکتا ہے، روحانیت کا فائدہ مقابلتاً اس جہان سے اگلے جہان میں زیادہ ہے، جب تک ایک ا نسان اس کو خود نہیں حاصل کرتا وہ کبھی بھی روحانی سکون اور فوائد کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا ہے، کیونکہ یہ ایک آفاقی حقیقت ہے کہ انسان جب تک کسی کیفیت سے خود نہیں گزرتا وہ اُس کیفیت کو کماحقہ نہ تو سمجھ سکتا ہے، نہ محسوس کر سکتا ہے اور نہ ہی بیان کر سکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار