

Loading content...
کچھ نقادوں کا خیال ہے کہ صحائف آسمانی تو ازمنہ قدیم کی اقوام کے دیوی دیوتائوں کے قصوں کی ایک تبدیل شدہ شکل ہیں، اس نظریہ کو قبول کرنا مذاہب کو مزید حقیر بناد ے گا، اگر اسلام عیسائیت کا چربہ ہے اور عیسائیت یہودیت کی نقل ہے اور یہودیت قدیم رومن مائی تھالوجی (Mythology) کی ایک تبدیل شدہ شکل ہے تو پھر حضرت ابراہیم اور ان کادین کہاں جائے گا؟ یہ رجحان تو سارے فلسفہ ادیان کو ہی تباہ کردے گا، دراصل ہمیں قدیم مائی تھالوجی کو چند انبیائے کرام کی تعلیمات کی ایک بگڑی ہوئی شکل کے طور پر لینا چاہیے جو کہیں کہیں تمام اِلہامی کتب سے مطابقت رکھتی ہے، پس صرف یہی مشترکہ مماثلت والے ان کے حصہ جات ہی مسخ ہونے سے محفوظ رہے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار