

Loading content...
تمام آسمانی صحائف کے درمیان موجود یہ متاثر کن مماثلت تو اس حقیقت کے باعث ہے کہ تمام اِلہامی کتب ایک ہی واحد خدا کی طرف سے بھیجی گئی ہیں اسی لئے تمام اِلہامی صحائف میں تمام اخلاقی قوانین اور اصول غیر مبدل اوریکساں ہیں، تمام ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء نے یہ بتایا کہ شر برائی ہے پس انہوں نے یہ بات ایک دوسرے سے چرائی نہیں تھی لیکن چونکہ پیغام تھا ہی ایک جیسا لہٰذا وہ سب اسے دہرانے کے پابند تھے، ایک معمولی سا تغیر جو پہلے اور آخری اِلہامی پیغام میں ہمیں نظر آتا ہے وہ بھی در حقیقت اس وجہ سے کہ ( آخری اِلہامی پیغام تک ) انسان شعوری طور پر کافی ترقی کرچکا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار