

Loading content...
یہ کہانی اپنے اندر موجود اخلاقی سبق تو ہماری کسی تحقیق کے بغیر بھی ہمیں دیتی ہے اسی طرح تمام مذاہب کی مقدس کتب میں کافی مواد موجود ہے جو اعلیٰ انسانی اقدار تک ہماری رہنمائی کرتا ہے، ہر کسی کو اپنے آپ کو صرف اسی مواد اور ذخیرے تک محدود رکھنا چاہیے، اگر کوئی متنازعہ مسائل میں الجھتا ہے تو وہ اپنے آپ کو ہی اخلاقی ترقی سے محروم رکھے گا جو کہ میرے خیال میں ایک فرد کا سب سے بڑا نقصان ہے، ہمیں اپنے وقت کو حقیقت مطلقہ کے ساتھ اپنے رابطے پر مرکوز کردینا چاہیے، ایک انسان جب تک دوسروں کی غلطیاں اور کو تاہیاں تلاش کرنے میں مصروف رہتا ہے وہ اپنی ذات کے تزکیہ نفس سے محروم رہتا ہے، ہمیں اصلاحِ ذات کیلئے اپنے وقت کے بڑے حصے کو مخصوص کرنا چاہیے، گمراہ کن اور مہلک مواد کو اکٹھا کرنے میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے جس کا نتیجہ روئے زمین میں فساد اور تشدد پیدا کرنے سے زیادہ اور کچھ نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار