

Loading content...
ان دانشوروں میں سے نمایاں ڈاکٹر روگی (Dr Rogey) اور موریس جو کیٹا (Morias Jokita) ہیں، اسی طرح سے متعد د یہودی اور مسلم علماء کی کتابیں ایسی ہیں جو انجیل کو بے وقعت ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہیں، جبکہ میں نہیں سمجھتا کہ انجیل یاعہدنامہ قدیم ( زبور ) کو غیر اِلہامی یا غیر متحقق کتب ثابت کرکے ان علماء نے انسانیت کی کوئی قابل فخر خدمت سر انجام دی ہے، حقیقت یہ ہے کہ اگر ہم احتیاط سے بغور پرانے اور نئے عہدنامہ کو دیکھیں تو ہم وعظ ونصیحت کا ایک بڑا ذخیرہ یا خزانہ پاتے ہیں، ان میں متعدد ایسی باتیں موجود ہیں جو ایک انسان کو انسانیت کے اعلیٰ ترین مقام تک پہنچنے کی دعوت دیتی ہیں، ہم ان میں سے ایسے بہت سے قاعدوں اور ضابطوں کو اکٹھا کرسکتے ہیں جو ہمیں بہ آسانی حقیقت مطلقہ تک لے جا سکتے ہیں، مجھے حیرت ہے کہ ہم کتنی بے پرواہی سے ان سنہرے اصولوں کو ایک طرف پھینک دیتے ہیں اور نہایت ادنیٰ سی دیگر باتوں پر تحقیق کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس کتاب کو لکھنے سے پہلے جب میں اس سلسلہ میں مواد اکٹھا کررہا تھا تو مجھے بہت سے نقادوں کی کتب کی ایک بڑی تعداد کے مطالعہ کا موقع ملا، جن میں سے اکثر کتابیں گمراہ کن اور غلط مقالہ جات سے بھری پڑی تھیں، ان میں سے بہت سے نسخے گیتا، پران رامائن، مہا بھارت، ویدوں اور مقدس اِلہامی شخصیات سے منسوب دیگر کتب پر اعتراضات رکھتے ہیں، ذاتی طور پر میں نے ان کتب میں سے بہت سے علمی جواہر پارے اکٹھے کئے ہیں، میں نے ایک کتاب المیہئِ قرآن پڑھی اور ساتھ ہی دیگر بہت سے مسلم علماء وزعماء کی لکھی ہوئی کتب پڑھیں تاکہ میں ان کے تسلیم کردہ عقائد ونظریات کی صداقت پر کھوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار